the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

انسٹاگرام پر کس کا راج؟

Wed 24 Aug 2016, 13:02:15
بالی وڈ میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ یہاں مردوں کی اجارہ داری ہے، ان کے نام پر فلمیں بنتی ہیں انھیں پیسے زیادہ ملتے ہیں۔

مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر بھی اسی طرح کے رجحانات نظر آتے رہے ہیں لیکن انسٹا گرام ایک ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑہ نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔

بالی وڈ کی دونوں اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد انسٹا گرام پر ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور دونوں ہی  سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات ہیں۔
پرینکا نے انسٹا گرام پر ایک کروڑ فالوورز ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’انسٹا گرام پر اپنی دس ملین والی فیملی کی شکرگزار ہوں۔ ڈھیر ساری محبتیں اور احسان مندی۔‘
ان دونوں کے مقابلے میں دور دور تک کوئی دوسرا نہیں۔ سلمان خان ابھی57 لاکھ پر ہیں تو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار امیتابھ بچن 20 لاکھ پر ہیں۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان سے بہت پیچھے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ابھی تک صرف 37 لاکھ ہے جب کہ شاہ رخ



خان کے 31 لاکھ فالوورز ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں بالی وڈ کی ان دونوں اداکاراؤں میں سخت مقابلہ نظر آیا ہے اور اب یہ مقابلہ بالی وڈ سے نکل کر ہالی وڈ تک پہنچ چکا ہے۔

تاہم ابھی تک دیپکا پاڈوکون ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام سب پر پرینکا سے آگے ہیں لیکن گلوکاری کے معاملے میں بازی پرینکا کے ہاتھوں میں ہے۔
انھوں نے حال ہی میں ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر کے ساتھ برٹنی سپیئرز کے ایک گیت کے دو مختلف ورژن انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیے جنھیں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

’کوانٹیکو‘ کی کامیابی کے بعد جہاں پرینکا چوپڑہ نے ہالی وڈ میں باضابطہ قدم رکھا وہیں دیپکا پاڈوکون نے بھی ہالی وڈ میں فلم ’تھری ایکس: دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنی موجودگی درج کرانے کی کوشش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پرینکا نے حال میں اپنی پبلک ریلیشن ٹیم بھی تبدیل کی ہے۔
اگر دیپکا کو رواں سال بہترین اداکارہ کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے تو وہیں پرینکا کو ’کوانٹیکو‘ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ اور ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے انعامات ملے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.